بہار پولیس کے، مالی جرائم سے نمٹنے والے یونٹ EOU نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں NEET-UG امتحان کا پرچہ، ہزاری باغ کے ایک بین ریاستی منظم پیشہ وَر گروہ نے اِفشأ کیا تھا۔
EOU نے بتایا کہ اِس منظم گروہ کے 13 ارکان کو SIT نے گرفتار کرلیا ہے، جو اِس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔
EOU نے ایک پریس بیان میں کہا کہ پرچہ اِفشأ ہونے کا یہ واقعہ، امتحانات منعقد کرانے والی ایجنسی NTA کی طرف سے دئے گئے، پرچے کو لانے لے جانے، اِسے محفوظ جگہ پر رکھنے، کسی کے سپرد اور کسی کے ہاتھوں موصول کئے جانے کے معیاری طریقے SOP میں، چھیڑ خانی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ EOU نے کہا کہ جھارکھنڈ کے شہر ہزاری باغ میں امتحان مرکز میں، اِن طور طریقوں پر عمل نہیں کیا گیا۔
تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ تجزیے کے بعد SIT نے پایا کہ جو سوالنامہ، داخلہ امتحان کی تاریخ سے پہلے، پٹنہ پہنچ گیا تھا، اَصل میں وہ ہزاری باغ کے منڈائی روڈ پر Oasis اسکول کالو چوک کے امتحان مرکز کا تھا۔
EOU نے بتایا کہ پرچہ اِفشأ کرنے والے دو اہم افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اِن میں سے ایک شخص بلدیو کمار عرف چِنٹو کو جھارکھنڈ کے دیو گھر سے گِرفتار کیا گیا۔
SIT نے NEET کے اُن 4 امیدواروں سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے، جو اِس کیس کے 15 مشتبہ امیدواروں میں شامل ہیں۔ EOU نے یہ بھی کہا کہ دیو گھر سے گرفتار کئے گئے 6 میں سے 2 افراد بے قصور ہیں۔
EOU نے بتایا کہ یہ کیس اب مزید تفتیش کیلئے CBI کے حوالے کردیا جائے گا۔×