ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 9:52 PM

printer

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد مُعیظو پانچ دن کے سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ امید ہے کہ کَل وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد کچھ معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج شام مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ بھارت- مالدیپ تعلقات کو بڑھانے کے، صدر Muizzu کے عزم کی ستائش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ صدر Muizzu کی بات چیت سے، بھارت اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی جہت حاصل ہوگی۔
اِس سے پہلے ڈاکٹر محمد Muizzu، پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچے تھے۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ہوائی اڈے پر ڈاکٹر Muizzu کا خیر مقدم کیا۔ صدر Muizzu کو کل صبح راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبالیہ دیا جائے گا۔
وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ میٹنگ کے بعد کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔ مالدیپ کے صدر، شام کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر Muizzu، آگرہ، بنگلورو، اور ممبئی بھی جائیں گے۔
مالدیپ، بحرہند خطہ میں بھارت کا ایک اہم سمندری پڑوسی ہے اور اُسے وزیراعظم کے SAGAR نظریہ اور بھارت کے پڑوس پہلے کی پالیسی میں اہم مقام حاصل ہے۔ بھارت کے وزیر خارجہ کے مالدیپ کے حالیہ دورے کے بعد مالدیپ کے صدر کا بھارت کا یہ دورہ اِس بات کا اظہار کرتا ہے کہ بھارت مالدیپ کے ساتھ اپنے رشتہ کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون اور دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں