مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنے ملک میں بھارت کے یونیفائڈ پیمنٹ انٹرفیس UPI کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ کابینہ کی سفارش پر لیا گیا ہے۔ بھارتی سیاح کرنسی تبدیل کرنے کی پریشانی کے بغیر UPI سے چلنے والے ایپ پر بھارتی روپے میں لین دین کرنے کے اہل ہوں گے۔ اِس اقدام سے اضافہ شدہ مالی شمولیت، مالی لین دین میں بہتری اور اضافہ شدہ ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ سمیت مالدیپ کی معیشت کو وسیع فائدے حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اِس سال اگست میں وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کے دورے کے دوران مالدیپ میں یونیفائڈ پیمنٹ انٹرفیس UPI کو نافذ کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔
Site Admin | October 21, 2024 9:57 AM