ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 10:51 AM

printer

مالدیپ کے صدر محمدمعزو بھارت کے پانچ روزہ دورے پر آج نئی دلّی پہنچ رہے ہیں۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu بھارت کے پانچ روزہ دورے پر آج نئی دلّی پہنچ رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ مالدیپ کے صدر، وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر Muizzu بھارت میں اپنے قیام کے دوران کاروباری مصروفیات میں شرکت کیلئے بینگلورو اور ممبئی بھی جائیں گے۔ مالدیپ بحرہند خطے میں بھارت کا اہم سمندری ہمسایہ ملک ہے اور وہ وزیراعظم کے ساگر یعنی خطے میں سبھی کیلئے سلامتی اور ترقی کے نظریئے اور بھارت کی پڑوس مقدم پالیسی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے بعد صدر Muizzu کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو کافی اہمیت دیتا ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ اس سے قبل وہ اس سال جون میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزراء کی کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت آئے تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں