ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 3:44 PM

printer

مالدیپ کے صدر بھارت کے پانچ روزہ دورے پر آج سہ پہر نئی دلی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج شام ان سے ملاقات کریں گے۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu بھارت کے پانچ روزہ دورے پر آج سہ پہر نئی دلی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج شام ان سے ملاقات کریں گے۔ صدر Muizzu کو کل صبح راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبالیہ دیا جائے گا۔

مالدیپ کے صدر، وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ میٹنگ کے بعد کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔ مالدیپ کے صدر شام میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملیں گے۔

ڈاکٹر Muizzu بھارت میں اپنے قیام کے دوران، بنگلورو،  ممبئی اور آگرہ بھی جائیں گے۔× 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں