مالدیپ کے شمالی حصوں میں شدید بارش کے سبب بڑے پیمانے پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور شہر کے شمالی حصے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیلاب کے سبب کم از کم 69 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اِس سے قبل مقامی محکمہئ موسمیات نے سرگرم جنوب مغربی مانسون کے پیش نظر اورینج الرٹ جاری کیا تھا۔ کُلدھو فُشی شہر کی کوؤنسل کے عہدیدارن نے مقامی میڈیا کو مطلع کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پورا جزیرہ متاثر ہوا ہے اور اِس سے 65 فیصد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ x
Site Admin | August 21, 2024 2:16 PM