August 10, 2024 9:24 AM

printer

مالدیپ کے ساتھ بھارت کی شراکتداری، اِس گہری خواہش پر مبنی ہے کہ ایک دوسرے کی فلاح اور مفادات کیلئے مل کر کام کیا جائے:وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مالدیپ کے ساتھ بھارت کی شراکتداری، اُس کی اِس گہری خواہش پر مبنی ہے کہ ایک دوسرے کی فلاح اور مفادات کیلئے مل کر کام کیا جائے۔

مالے میں ڈاکٹر جے شنکر نے، مالدیپ کے اپنے    ہم منصب موسیٰ ضمیر کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جزیروں پر مشتمل یہ ملک، بھارت کی ”پڑوس مقدم پالیسی“ کا اہم حصہ ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے مالدیپ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز   بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت میں ترقیاتی شراکتداری، صلاحیت سازی، دو طرفہ اور علاقائی سلامتی، تجارت اور ڈجیٹل تعاون میں دونوں ملکوں کی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں