مالدیپ نے ASSURE پروجیکٹ کے تحت Noonu Atoll، Manadhoo میں ہوا کی قوت سے پیدا ہونے والی توانائی کا ایک نظام نصب کرنے کی غرض سے ٹینڈر طلب کیا ہے۔ اِس قدم کا مقصد ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا ہے۔ اِس پروجیکٹ کیلئے مالدیپ کی سرکار اور ایشیائی ترقیاتی بینک، ADB فنڈ فراہم کریں گے۔ مالدیپ نے گذشتہ دسمبر میں ADB کے ساتھ سات کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے تاکہ ہوا پر مبنی نظام سمیت قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کو فروغ دیا جاسکے۔ x
Site Admin | December 12, 2024 3:32 PM
مالدیپ نے ہوا کی قوت سے پیدا ہونے والی توانائی کا ایک نظام نصب کرنے کی غرض سے ٹینڈر طلب کیا ہے۔
