ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2024 9:30 PM

printer

ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو کا کہنا ہے کہ آب وہوا کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو پانچ کھرب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے

ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ماحولیات سے متعلق اپنے اہداف کو 2030 تک حاصل کرنے کیلئے پانچ ٹریلین ڈالرس سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ CII-ITC پائیداری سربراہ کانفرنس کے 19ویں ایڈیشن سے آج نئی دلّی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آب و ہوا سے متعلق تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالی مدد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اُن چند ممالک میں سے ایک ہے، جنہوں نے وقت سے پہلے پیرس معاہدے کے تمام اشاریہ جات کو حاصل کرلیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اشیاء کے دوبارہ استعمال اور ان کو ری سائکل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ اس سے پائیدار طرز زندگی کے راہ ہموار ہوسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں