ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 22, 2025 9:44 PM

printer

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے آج مستقبل کے لیڈروں کی تشکیل میں مسلسل سیکھنے کے عمل، ذاتی رویے اور فلسفیانہ خیالات کی اہمیت پر زور دیا

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے آج مستقبل کے لیڈروں کی تشکیل میں مسلسل سیکھنے کے عمل، ذاتی رویے اور فلسفیانہ خیالات کی اہمیت پر زور دیا۔ نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسکول آف Ultimate لیڈرشپ- SOUL لیڈرشپ کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ لیڈر شپ کا مقصد صرف اعلیٰ مقام حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ لیڈر شپ کا تقاضا، مسلسل سیکھنا، شخصیت کا ارتقاء اور زندگی بھر مہارت حاصل کرنا ہے۔
جناب یادو نے اجاگر کیا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں بیرونی حالات و واقعات اور افکار و نظریات کے سبب اپنے مقصد سے منحرف ہونا آسان ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لیڈروں کو روز مرہ کی زندگی کے اتھل پتھل کے درمیان توجہ مرکوز رکھنے اور پر سکون رہنے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں