ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کی سکریٹری Leena Nandan نے آج کہا کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی IEA کا تخمینہ ہے کہ مشن LiFE یعنی ماحولیات کیلئے پائیدار طرز زندگی، 2030 تک عالمی سطح پر سالانہ 2 ارب ٹن گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرسکتا ہے۔ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرس میں ایک سربراہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مشن LiFE، ماحولیات دوست تقاضوں اور پائیدار طرز زندگی کو اپنانے کے لئے روز مرہ کی طرز زندگی میں تبدیلی کو فروغ دیتا ہے۔ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس مہم کے تحت 5 جون سے 17 ستمبر تک ملک میں 7 کروڑ 50 لاکھ پیڑ لگائے گئے ہیں۔
Site Admin | September 21, 2024 9:35 PM