July 19, 2024 2:32 PM

printer

مائیکرو سافٹ ونڈو نے عالمی سطح پر خدمات رُک جانے کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے کاروبار، بینکنگ خدمات، بین الاقوامی ائیر لائنز اور میڈیا کے کام کاج میں رُکاوٹ آگئی ہے

دنیا بھر کے لاکھوں لوگ، مائیکرو سافٹ کے، سافٹ وئیر میں رُکاوٹ آجانے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس رُکاوٹ کے سبب دنیا بھر میں بہت سے تجارتی اداروں، بینک خدمات اور بین الاقوامی ائیر لائنز پر اثر پڑا ہے۔ بھارت میں انڈی -گو، اَکاسا اور اسپائس جیٹ ائیر لائنز میں چیک-اِن، کام کاج میں رُکاوٹ آئی۔ دنیا بھر کی ائیر لائنز نے خبر دی ہے کہ اُن کا چیک-اِن نظام آج صبح سے ہی رُکاوٹ کا شکار ہے۔ وہ فی الحال اِس رُکاوٹ کو ختم کرنے کیلئے مائیکرو سافٹ کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ ممبئی ہوائی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے البتہ دلی ہوائی اڈے پر اس کے اثرات برائے نام ہیں۔ اس ہوائی اڈے پر ٹرمنل 2پر رُکاوٹ آئی ہے۔ اس رُکاوٹ کے سبب پورے امریکہ میں پروازوں کو زمین پر اتارنے اور منسوخ کرنے کے کام کاج میں رُکاوٹ آئی ہے۔ بڑے پیمانے پر جاری اس رکاوٹ کا تعلق مبینہ طور پر امریکہ میں قائم سائبر سیکورٹی فراہم کرنے والی کمپنی Crowd Strike سے ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں