July 20, 2024 9:57 AM

printer

مائیکروسوفٹ خدمات میں رکاوٹ آجانے کے سبب بھارت کے، مالی اور رقوم کی ادائیگیوں کے نظام پر عام طور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے

بھارت کا مالی اور رقوم کی ادائیگیوں کا نظام، مائیکروسوفٹ خدمات کی رکاوٹ سے عام طور پر متاثر نہیں ہوا۔     بھارتیہ ریزرو بینک نے ایک بیان میں کہاہے کہ اُس نے اپنی باضابطہ ایجنسیوں پر اِس خرابی کے اثرات کا جائزہ لیا۔   جائزے سے پتہ چلا کہ محض 10 بینکوں اور NBFCs میں معمولی روکاٹ آئی ہے، جسے یاتو دور کردیا گیا ہے یا دور کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر بھارتیہ بینک کے اختیار والے بھارتی مالی شعبے پر اِس عالمی سطح کی خرابی کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ آر بی آئی نے بتایاکہ زیادہ تر بینکوں کے اہم نظام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور مزید یہ کہ محض کچھ ہی بینک Crowd Strike Tool کا استعمال کر رہے ہیں۔

بھارت کے رقوم کی ادئیگیوں کے قومی کارپوریشن NPCI کے چیف ایگزیکٹو دلیپ Asbe نے کہاکہ ملک کے رقوم کی ادئیگیوں کے نظام پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے جس میں مقبول عام UPI بھی شامل ہے۔

RBI نے کہاکہ اُس نے اپنے سبھی باضابطہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ چوکس رہنے کیلئے سبھی ضروری اقدامات کریں اور کام کاج کو صورتحال کے مطابق جاری رکھنے کو یقینی بنائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں