July 19, 2024 9:43 PM

printer

مائیکروسافٹ، سافٹ ویئر میں آئی وقتی خرابی کے سبب دنیا بھر میں مختلف خدمات متاثر ہوئی ہیں

حکومت عالمگیر سطح پر مائیکروسافٹ کی خدمات متاثر ہونے سے متعلق معاملے میں مائیکروسافٹ اور اُس کے ذیلی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ خدمات متاثر ہونے کی وجہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اِس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تازہ اطلاعات جاری کردی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ قومی انفارمیٹک سینٹر کا نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اُن کی وزارت عالمی سطح پر خدمات متاثر ہونے کے سلسلے میں مائیکروسافٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جو متاثر اداروں کے ساتھ سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جناب ویشنو نے بتایا کہ CERT-In اہم ترین بنیادی ڈھانچے کے اداروں کے اعلیٰ اطلاعاتی سکیورٹی افسروں CISOs کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام متاثرہ ادارے اپنے اپنے نظاموں کو چست درست کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور کئی معاملات میں سسٹم جزوی طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں۔
اِدھر انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم CERT-In نے مائیکروسافٹ ونڈوز کی عالمگیر سطح پر خدمات متاثر ہونے کے تناظر میں ایک ایڈوائزری جاری ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر Hosts اب بھی کریش کر رہے ہیں اور چینل فائل چینجز کو وصول کرنے کیلئے آن لائن نہیں ٹِک پارہے ہیں تو اِن کے آس پاس کام کرنے کی غرض سے کئی دوسرے اقدامات کئے جاسکتے ہیں جن میں ونڈوز کو سیف موڈ یا ونڈوز ریکوری انوائرمنٹ میں Boot کرنا اور Hosts کو نارمل طریقے سے Boot کرنا شامل ہیں۔ اس میں یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ یوزرس Crowd Strike پورٹل سے جاری ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کو دیکھتے رہیں۔
دنیا بھر میں لاکھوں لوگ مائیکروسافٹ، سافٹ ویئر میں آئی اِس خرابی سے متاثر ہوئے ہیں۔ اِس کی وجہ سے دنیا بھر میں کثیر رخی کاروبار کرنے والوں کے IT نیٹ ورک، بینکنگ خدمات اور بین الاقوامی ایئرلائنز متاثر ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں