June 13, 2024 10:04 AM

printer

مئی میں خردہ افراطِ زر 12 مہینے میں کم ہوکر چار اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگیا

اعدادو شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بھارت کی خوردہ افراط زر مئی 2024 میں چار اعشاریہ سات پانچ فیصد پر آگہی  جو ایک سال میں سب سے کم ہے۔ اپریل 2024 کے پچھلے مہینے میں صارفین کی قیمت کا اشاریہ یعنی CPI افراط زر چار اعشاریہ آٹھ تین فیصد تھا۔ مئی 2023 کے بعد پچھلے ماہ کیلئے افراط زر کی شرح سب سے کم تھی اور اب مئی 2024 سے شروع ہونے والے لگاتار تیسرے ماہ کیلئے   یہ پانچ فیصد سے نیچے ہے۔

اہم افراط زر، جس میں خوراک اور ایندھن جیسے اہم جز شامل نہیں ہیں، اس وقت سب سے کم دو اعشاریہ نو سات فیصد ہے۔

خوراک اور سبزیوں کی قیمتوں میں مئی کے مہینے میں 27 اعشاریہ تین تین فیصد کی کمی آئی، البتہ دالوں کی قیمتوں میں سولہ اعشاریہ آٹھ چار فیصد سے بڑھ کر 17 اعشاریہ  ایک چار فیصد کا معمولی اضافہ دیکھاگیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں