لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویویدی کو، بھارتی فوج کا اگلا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں اِس ماہ کی 30 تاریخ کو سنبھالیں گے۔ موجودہ سربراہ جنرل منوج سی پانڈے، 30 جون کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویویدی، یکم جولائی 1964 کو پیدا ہوئے تھے اور وہ 15 دسمبر 1984 کو بھارتی فوج کے پیدل دستے ’جموں و کشمیر رائفلز‘ میں شامل ہوئے تھے۔ اپنی تقریباً 40 سال کی طویل اور امتیازی خدمات کے دوران انہوں نے مختلف حیثیتوں سے کام انجام دئے۔
اُنہیں پرم وِشِشٹ سیوا میڈل، اتی وِشِشٹ سیوا میڈیل اور جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف Commendation Cards سے نوازا جاچکا ہے۔