ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2024 10:01 PM

printer

لیبر پارٹی کے لیڈر Keir Starmer برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں

برطانیہ میں، بکنگھم پیلیس نے آج اعلان کیا ہے کہ شاہ چارلس نے لیبر پارٹی لیڈر KEIR-STARMER کو نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے مدعو کیا ہے۔ آج اعلان کردہ عام انتخابات کے نتائج کے مطابق، لیبر پارٹی نے زبردست جیت درج کی ہے۔ STARMER کی قیادت والی لیبر پارٹی نے آج شام کی تازہ ترین خبر کے مطابق واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے 412 سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔ اورا س طرح کنزرویٹیو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ لیبر پارٹی کے 61 سالہ لیڈر نے، جو برطانیہ کے 58ویں وزیراعظم بنے ہیں، تبدیلی لانے کا وعدہ کیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی پہلی تقریر میں، انھوں نے اپنے پیشرو رِشی سونک کی لگن اور سخت محنت کیلئے ان کی ستائش کی۔
اِس سے پہلے، اپنے استعفے کے بعد ایک مختصر تقریر میں، جناب سونک نے کہا کہ کنزرویٹیو حکمرانی کے 14 سالوں کے دوران، برطانیہ، 2010 کے مقابلے اب زیادہ خوشحال، شفاف اور لچکدار ملک بن گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بہت سے عالمی لیڈروں نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم KEIR-STARMER کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں