ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 6, 2025 9:23 PM

printer

لیبر اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج اعلان کیا کہ مالی سال 2024-25 میں پانچ کروڑ سے زیادہ دعوؤں کو نمٹا کر، ملازمین کی پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم، EPFO نے ایک سنگ میل حاصل کیا ہے

لیبر اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج اعلان کیا کہ مالی سال 2024-25 میں پانچ کروڑ سے زیادہ دعوؤں کو نمٹا کر، ملازمین کی پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم، EPFO نے ایک سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس نے پچھلے سال میں چار اعشاریہ 45 کروڑ دعوؤں کو نمٹایا تھا۔ ڈاکٹر منڈوایا نے اِس کامیابی کو دعوؤں کو نمٹانے کے عمل اور ارکان کی شکایتوں کو کم کرکے باضابطہ بنانے کی EPFO کے ذریعے تبدیل جاتی اصلاحات متعارف کرانے کے سلسلے سے منسوب کیا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی اجاگر کیا کہ رواں مالی سال میں خودکار دعوؤں کے نمٹاروں کی تعداد دوگنی ہوکر ایک اعشاریہ 87 کروڑ ہوگئی ہے جب کہ مالی برس 2023-24 میں نمٹائے گئے دعوؤں کی تعداد 89 اعشاریہ 52 لاکھ تھی۔
لیبر اور روزگار کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اب صرف ٹرانسفر کے دعوؤں کے آٹھ فیصد کو ہی ممبر اور آجر کی تصدیق کی ضرورت پڑے گی۔ یہ ایک آسان ٹرانسفر دعوے سے متعلق ایپلی کیشن متعارف کرنے سے ممکن ہوا ہے۔ EPFO کے اراکین کیلئے آسان رسائی کو بڑھانے کے حکومت کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈوایا نے واضح کیا کہ تنظیم ایک بلارکاوٹ اور موثر خدماتی تجربے کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال اور عمل کو آسان بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں