ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 2, 2025 3:13 PM

printer

ملک کے شمالی خطے میں گہرے کہرے کی وجہ سے کئی ریل گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں گھنے کُہرے کے سبب کم دوری تک نظر آنے کی وجہ سے متعدد ریل گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔ بھارتی ریلویز کے مطابق دلّی آنے والی 43 ٹرینیں پانچ گھنٹے تک کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ان ٹرینوں میں پدماوَت ایکسپریس، کالندی ایکسپریس، شرم شکتی ایکسپریس، مہا بودھی ایکسپریس، آشرم ایکسپریس، وِکرم شیلا ایکسپریس اور کیفیات ایکسپریس شامل ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسٹیشن آنے سے قبل ٹرینوں کی روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرلیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں