ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2024 9:49 PM

printer

لکھنؤ کے ٹرانسپورٹ نگر علاقے میں آج شام ایک عمارت کے منہدم ہوجانے کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہوگئے ہیں

لکھنؤ کے ٹرانسپورٹ نگر علاقے میں آج شام ایک عمارت کے منہدم ہوجانے کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ NDRF اور SDRF کی ٹیمیں بچاؤ کارروائی انجام دے رہی ہیں۔ ملبے کے نیچے پانچ سے چھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ جائے حادثہ پر ہیں اور بچاؤ کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع اور لکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ راجناتھ سنگھ نے اِس واقعے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے بچاؤ کارروائی کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سے بات کی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور انھوں نے عہدیداران سے زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو کہا ہے۔Harmilaap نام کی ایک تین منزلہ عمارت آج شام منہدم ہوگئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں