بھارت کے معروف بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیہ سین، سید مودی بین الاقوامی سُپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ دونوں بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے لکھنؤ کے بابو بنارسی داس انڈور اسٹیڈیم میں سیدھے سیٹوں میں گیم جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ لکشیہ نے Meiraba کو مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں اکیس-آٹھ، اکیس-اُنیس سے شکست دی۔ سندھو نے چین کی Dai Wang کو کوارٹر فائنل میں اکیس-پندرہ، اکیس- سترہ سے شکست دی۔ پریانشو رجاوت بھی مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں Dhruv اور تنیشا کی جوڑی نے ملیشیا کی جوڑی کو شکست دی، جبکہ ستیش کمار اور آدیّہ کی بھارتی جوڑی، تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں کی جوڑی سے ہار گئی۔ خواتین کے ڈبلز میں تریشا اور گائیتری گوپی چند اور اشونی اور تنیشا کی جوڑیاں بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
Site Admin | November 29, 2024 9:29 PM