بیڈمنٹن میں مایہ ناز بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیہ سین نے آج لکھنؤ کے سید مودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ اولمپکس میں دو مرتبہ تمغہ جیتنے والی سندھو نے فائنل میں چین کی Wu Luo Yu کو اکیس-چودہ، اکیس- سولہ سے ہراکر خواتین کے سنگلز کا خطاب جیتا، جبکہ لکشیہ سین نے سنگاپور کے Jia Heng Jason Teh کو اکیس-چھ، اکیس- سات سے ہراکر مردوں کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔
اس سے پہلے Treesa Jolly اور گائتری گوپی چند کی بھارتی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز کا خطاب جیتا تھا۔ بھارتی جوڑی نے فائنل مقابلے میں Bao Li Jing اور Li Qian کی چین کی جوڑی کو اکیس- اٹھارہ، اکیس- گیارہ سے ہرایا۔
Site Admin | December 1, 2024 9:13 PM