بیڈمنٹن میں، اولمپک میں دو مرتبہ تمغہ جیتنے والی بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو لکھنؤ میں جاری سید مودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے خواتین سنگل زمرے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سندھو نے آج پری کوارٹر فائنل میں اپنی ہم وطن اِرا شرما کو ہرایا۔
مردوں کے سنگلز میں لکشیہ سین کا مقابلہ آج دوسرے راؤنڈ میں اسرائیل کےDaniil Dubovenko سے ہوگا۔ سین نے افتتاحی میچ میں ملیشیا کے SHOLEH AIDIL کو شکست دی۔
ہاکی میں، عمان کے مسقط میں کھیلے جارہے جونیئر ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں آج شام بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم نے کل اپنے افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ کو صفر کے منقابلے گیارہ گول سے ہرایا۔
انڈین سُپر لیگ فٹبال میچ میں آج کوچی میں کیرالہ بلاسٹر FC کا مقابلہ FC گوا سے ہوگا۔x