ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2024 3:33 PM

printer

لکھنؤ میں ایک عمارت منہدم ہوجانے کے واقعہ میں ملبے سے مزید تین لاشیں برآمد کئے جانے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک عمارت منہدم ہوجانے کے واقعہ میں ملبے سے مزید تین لاشیں برآمد کئے جانے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔   اس حادثے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ کل رات بچاؤ کارروائی کے دوران، شروع میں ملبے سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی تھیں جبکہ بعد میں مزید تین لاشیں نکالی گئیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ NDRF اور SDRF کی ٹیمیں بچاؤ کارروائی میں مصروف ہیں۔ کل شام شہرکے ٹرانسپورٹ نگر علاقے میں HARMILAAP نامی تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں