پیرس اولمپکس میں لکشیہ سین نے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے میں سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔ اس طرح اولمپکس کھیلوں میں مردوں کے سنگلز کے بیڈمنٹن سیمی فائنل میں پہنچنے والے وہ پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں لکشیہ سین نے 12 ویں سیڈ کے چینی تائی پے کے کھلاڑی Chou Tien Chen کو شکست دی۔×
پیش ہے مزید تفصیل۔
کل پیرس اولمپکس میں بھارت کے لیے ایک دلچسپ دن رہا۔ تیر انداز کے میدان میں بھارت پہلی مرتبہ جیت کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔لیکن انکِتا بھکت اور دھیرج بوم Devra کی جوڑی آخری راؤنڈمیں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی امریکی جوڑی سے 6-2سے ہار گئے۔ اور چوتھے مقام پر رہے۔ ایسا دوسری مرتبہ ہے کہ بھارت اتنے نزدیکی فرق سے ہارکر چوتھے مقام پر رہا۔
مشہور Yves du Manoir اسٹیڈیم میں اس وقت خوشی و جوش کی لہر دوڑ گئی جب بھارتیہ ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک کانٹے کے مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیا۔ اب کوارٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا۔ بیڈ منٹن کے میدان میں بھی بھارت نے کامیابی کی داستان رقم کی۔ لکشیہ سین مردوں کے زمرے کے پہلے بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنلز میں داخل ہوگئے۔
ان کھیلوں میں منو بھاکر لگاتار کامیابی کی سیڑھیاں طے کر رہی ہیں۔ دو تمغے جیتنے کے بعد اب انھوں نے 25 میٹر پسٹل فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔آج بھارت، نشانے باز منو بھاکر، تیر انداز دپیکا کماری و بھجن کور اور مکے بازی میں نشانت دیو کے ذریعے اپنی مہم جاری رکھے گا۔ بھارتی ایتھلیٹس گولف اور کشتی رانی میں بھی حصہ لیں گے۔