پارلیمنٹ کے نو منتخبہ ارکان کی حلف برداری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ کَل 18ویں لوک سبھا کے پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف ارکان پارلیمنٹ نے حلف لیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی جو لوک سبھا کے لیڈر بھی ہیں، اُنھیں عبوری اسپیکر Bhartruhari Mahtab نے سب سے پہلے حلف دلایا۔ اِس کے بعد لوک سبھا کے نئے اسپیکر کے انتخاب تک کام کاج میں جناب Mahtab کی معاونت کرنے والے چیئرپرسن کے پینل نے حلف لیا۔ BJP کے ارکان پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ اور پھگن سنگھ کُلستے چیئرپرسن پینل کے وہ ممبر ہیں، جنہوں نے کَل حلف لیا۔ کانگریس کے، کے سُریش، DMK کے ٹی آر بالو اور TMC کے سُدیپ بندوپادھیائے چیئرپرسن پینل کے دیگر ممبران ہیں۔ تاہم انھوں نے حلف نہیں لیا۔
کَل جن سرکردہ ارکان پارلیمنٹ نے حلف لیا، اُن میں مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری، شیوراج سنگھ چوہان، منوہر لال، پیوش گوئل، جیتن رام مانجھی، راجیو رنجن اور اَنّا پورنا دیوی شامل ہیں۔ دلّی سے نومنتخبہ ارکان پارلیمنٹ بانسری سوراج، منوج تیواری اور دیگر نے بھی حلف لیا۔ ہماچل پردیش سے سابق مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور اداکارہ کنگنا رناوت لوک سبھا ارکانِ پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لینے والی سرکردہ شخصیات میں شامل ہیں۔ گجرات سے BJP کے رکن پارلیمنٹ پرشوتم روپالا، ہریانہ سے نوین جندل کے علاوہ کانگریس کے دپییندر سنگھ ہڈا نے بھی حلف لیا۔
ہندی اور انگریزی کے علاوہ مختلف ارکان پارلیمنٹ نے دیگر زبانوں میں حلف لیا، جن میں تیلگو، آسامی، بنگلہ، ملیالم، گجراتی، کنّڑ، اڑیہ، میتھلی، ڈوگری اور اردو شامل ہیں۔ مرکزی وزیر دُرگا داس Uikey نے سنسکرت میں حلف لیا۔×