18 ویں لوک سبھا میں نو منتخبہ پارلیمانی اراکین کی حلف برداری کا عمل آج مکمل ہوگیا۔ 5 ممبر پارلیمنٹ کو چھوڑ کر بقیہ سبھی MPs نے 18 ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کے آخری دو دن میں حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کل وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کے ساتھ شروع ہوئی، جو لوک سبھا میں ایوان کے لیڈر ہیں۔ آج دوسرے دن، اوم برلا، راہل گاندھی، اکھلیش یادو، ابھیشک بنرجی، سپریا سولے، ہیما مالنی، یوسف پٹھان سمیت دیگر نمایاں اہمیت کے حامل MPs کو حلف دلایا گیا۔
اترپردیش سے کانگریس کے کشوری لال اور عمران مسعود، سماج وادی پارٹی سے اقراء چودھری، ڈمپل یادو اور ہریندر سنگھ ملک، BJP سے ارون Govil، کنور سنگھ Tanwar، ڈاکٹر مہیش شرما، اتل گرگ، RLD کے ممبر پارلیمنٹ چندن چوہان اور آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے چندر شیکھر نے حلف لیا۔
مغربی بنگال سے TMC کے سوگاتا رائے، موہوا Moitra، ڈاکٹر کاکولی گھوش Dastidar، BJP کے منوج ٹگّا، ڈاکٹر جینت کمار رائے، راجو بِستا نے بھی حلف لیا۔ مغربی بنگال کے بیشتر MPs نے بنگلہ زبان میں حلف لیا۔
مہاراشٹر سے NCP شرد پوار کے Amol Khole، شیوسینا شندے گروپ کے ڈاکٹر سری کانت شندے، BJP پارلیمانی رکن نارائن رائے اور شیو سینا (UBT) کے اروند ساونت نے بھی حلف لیا۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس MP چرنجیت سنگھ چَنّی، شرومنی اکالی دل کی MP ہرسمرت کور بادل نے بھی حلف لیا۔ اس کے علاوہ اڈیشہ سے BJP کے MPs سمبت پاترا، Baijayant Panda اور پرتاپ چندر سارنگی نے بھی حلف لیا۔
منی پور سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ Alfred Kanngam S Arthur اور Angomcha Bimol Akoijam بھی آج دوپر حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔
راجستھان سے BJP کے MPs اوم برلا اور دُشینت سنگھ، کانگریس MP ہریش چندر مینا، CPI(M) کے امرا رام اور RCP کے ہنومان بینی وال نے بھی حلف لیا۔
تلنگانہ سے بھی نو منتخبہ MPs نے حلف لیا۔ ان میں دیگر کے علاوہ کانگریس MP ڈاکٹر ملّو روی اور BJP سے DK Aruna شامل ہیں۔
تمل ناڈو سے DMK کے MPs دیاندھی مارن، ٹی آر بالو اور کنی موجھی کروناندھی، کانگریس سے سسی کانت سینتھل اور کے گوپی ناتھ نے بھی حلف لیا۔
تلنگانہ سے BJP کے اروند دھرما پوری، کانگریس کے سریش کمار Shetkar اور AIMIM کے اسد الدین اویسی نے بھی حلف لیا۔
آج ممبرانِ پارلیمنٹ نے مختلف بھارتیہ زبانوں میں حلف برداری کی رسم ادا کی، ان میں بنگلہ، سنسکرت، پنجابی، مراٹھی، اڑیہ، تمل کے علاوہ ہندی، اردو اور انگریزی زبان شامل ہے۔
لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کا انتخاب کل کیا جائے گا جبکہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے جمعرات کو خطاب کریں گی۔ x