ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 11, 2025 10:23 AM | OM Birla CSPOC

printer

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل Guernsey میں، دولتِ مشترکہ ملکوں کے اسپیکرس اور پریزائیڈنگ افسروں کی کانفرنس CSPOC کی، قائمہ کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل Guernsey میں، دولتِ مشترکہ ملکوں کے اسپیکرس اور پریزائیڈنگ افسروں کی کانفرنس CSPOC کی، قائمہ کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب برلا نے میٹنگ میں، اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں، زراعت، فِنٹیک اور مصنوعی ذہانت AI سمیت بہت سے شعبوں میں بڑے پیمانے پر یکسر تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹس کو مزید مؤثر، سب کی شمولیت والی اور شفاف بنانے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی، دہشت گردی اور سائبر جرائم جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔

جناب برلا نے پالیسیاں بنانے، وسائل کو مناسب طور پر مختص کرنے اور ایک مزید مساویانہ اور پائیدار مستقبل کی تعمیر میں حکومتوں کی رہنمائی میں ارکانِ پارلیمنٹ کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

اجلاس میں پارلیمانی رہنما شدید عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور 28 ویں CSPOC کے لیے بنیادی کام شروع کرنے کے مقصد سے یکجا ہوئے۔ CSPOC کانفرنس اگلے سال بھارت میں منعقد ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں