لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل سماجی ترقی اور انصاف کے لئے پارلیمانی کارروائی کے موضوع پر منعقدہ بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 150 ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے، مساوات اور سماجی شمولیت کے تئیں بھارتی آئین کے عزم کو اجاگر کیا۔ جناب برلا نے انصاف پر زور دینے کے لیے تعزیرات ہند کی جگہ بھارتی نیائے سنہیتا بل لانے کا ذکر کرتے ہوئے سماجی انصاف اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے بھارت کی قانون سازی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ انصاف اور قانون کی حکمرانی کو لگاتار ترجیح دے رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی تیز رفتار معاشی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ بھارت 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے عالمی سطح پر پارلیمانی اشتراک و تعاون بڑھانے کے لیے بین پارلیمانی یونین IPU کی ستائش کی اور کہا کہ اسمبلی کا موضوع وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو کہ بھارتی فلسفے کا ایک بنیادی اصول ہے اور جس کا مطلب ہے ”دنیا ایک کنبہ ہے۔“ ×