لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ بھارتی جمہوریت میں کمزور ترین کی آواز سننے کیلئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک اپنی جمہوری اقدار کو مزید خوشنما بنانا چاہتا ہے تو عام آدمی کی آواز پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلیوں میں بھی گونجنی چاہئے۔ جناب برلا نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں میں عوام کے تمام نمائندگان پر زور دیا کہ وہ اِس مقصد کو حاصل کرنے کے تئیں کام کریں۔ جناب برلا نے، جو ایک روزہ دورے پر اڈیشہ پہنچے ہیں، ایک میٹنگ سے خطاب کیا۔
یہ میٹنگ آج سہ پہر بھوبنیشور میں راما فاؤنڈیشن کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔ بعد میں انھوں نے بھوبنیشور میں KIIT School of Public Policy کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
Site Admin | October 27, 2024 9:38 PM
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ بھارتی جمہوریت میں کمزور ترین کی آواز سننے کیلئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے
