ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے، نئے اِنکم ٹیکس بِل پر غور و خوض کے لیے 31 رکنی چیدہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے، نئے اِنکم ٹیکس بِل پر غور و خوض کے لیے 31 رکنی چیدہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اِس کمیٹی کی قیادت BJP ممبر پارلیمنٹ Baijyant Panda کریں گے اور یہ اپنی رپورٹ، اگلے اجلاس کے پہلے دن پیش کرے گی۔

اِنکم ٹیکس بِل 2025 لوک سبھا میں، جمعرات کو پیش کیا گیا تھا۔ اِس بِل کا مقصد اِنکم ٹیکس سے متعلق قانون کو اور زیادہ مضبوط بنانا اور اِس میں ترمیم کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بِل پیش کرتے ہوئے،  لوک سبھا اسپیکر سے زور دے کر کہا تھا کہ وہ قانون کے مسودے کو ایوان کی ایک چیدہ کمیٹی کے سپرد کر دیں۔

محترمہ سیتا رمن نے بِل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ اِنکم ٹیکس قانون کے مقابلے، نئے قانون میں، بہت کم شقیں اور باب ہیں، اور اِسے، آسان بنایا گیا ہے تاکہ عام لوگ اِسے سمجھ سکیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں