لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کَل رات جنیوا پہنچ گئے ہیں۔وہ بین پارلیمانی یونین IPU کی 149 وِیں اسمبلی میں ایک پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب برلا نے کہا کہ وہ اپنے دورے میں ”ایک مزید پُرمن اور مستحکم مستقبل کیلئے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے فروغ“ کے موضوع پر، اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ یہ اسمبلی اِس ماہ کی 17 تاریخ تک جاری رہے گی۔ جناب برلا، آج جنیوا میں IPU کی گورننگ کونسل کی میٹنگز میں شرکت کریں گے اور وہاں آباد بھارتی برادری سے ملاقات کریں گے۔ اِس کے علاوہ وہ اسمبلی سے الگ، دیگر ملکوں کی پارلیمنٹس کی، اپنی ہم منصب شخصیتوں سے ملاقات کریں گے۔
یہ وفد راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش سنگھ، دونوں ایوانوں کے سکریٹری جنرل اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان پر مشتمل ہے۔