ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 3:14 PM

printer

لوک سبھا کی کارروائی، اپوزیشن کے ہنگامے کے دوران دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی

لوک سبھا میں آج BJP کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی لیڈروں کے خلاف الزام کے بارے میں اپوزیشن کے شوروغل اور ہنگامے کے بعد دن کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ وقفہ صفر کے دوران جناب دوبے نے اپنے کل کے ان الزامات کو دوہرایا کہ امریکہ میں سرگرم ایک سرمایہ کار، ایک غیر ملکی میڈیا پلیٹ فارم اور کانگریس پارٹی، بھارت کی کامیابی کی داستاں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔ جب BJP کے رکن پارلیمنٹ کو بولنے کی اجازت دی گئی، تو کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کردی، جس کے سبب آج باقی دن کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں