ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 8, 2024 9:58 AM

printer

لوک سبھا نے کچھ ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل 2024 کو منظوری دے دی ہے

لوک سبھا نے کچھ ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل 2024 کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل مالی برس 2024-25 کیلئے مرکزی حکومت کی مالی تجاویز پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بل کی منظوری کے ساتھ ہی بجٹ کا عمل اب مکمل ہوگیا ہے۔   لوک سبھا میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے اِس بات پر زور دیا کہ ٹیکس نافذ کرنے کا طریقہ، ٹیکس قوانین اور طریقہئ کار کو زیادہ آسان بنانا رہا ہے اور ملک کو ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

میڈیکل اور لائف انشورنس کے بارے میں GST کو واپس لینے کی اپوزیشن کی مانگ پر محترمہ سیتارمن نے کہاکہ میڈیکل انشورنس پر 18 فیصد GST ہٹانے کے معاملے کا فیصلہ GST کونسل میں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ترمیم لانے سے پہلے GST کونسل میں اِس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اِس بجٹ میں نئے نظام  میں تنخواہ دار ملازمین کیلئے معیاری کٹوتی بھی 50 ہزار سے بڑھاکر 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے مہینے کی 31 تاریخ تک 2024-25 کیلئے دو کروڑ 28 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، اور پچھلے سال کے مقابلے سات اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہے۔

بِل کی منظوری کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں باقی دن کی کارروائی ملتوی کردی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں