لوک سبھا نے وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کی مدت کار میں 2025 کے بجٹ اجلاس کے آخری روز تک توسیع کرنے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی ہے۔ JPC کے چیئرمین اور BJP کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے ایوان میں اِس سلسلے میں تحریک پیش کی، جسے کَل صوتی ووٹ سے منظور کرلیا گیا۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، اپوزیشن کے 13 ممبران سمیت لوک سبھا سے 21 اور راجیہ سبھا سے 10 ممبران پر مشتمل ہے۔
وقف ترمیمی بِل 2024 کا مقصد ریکارڈ کا ڈیجیٹائزیشن، سختی کے ساتھ آڈٹ، شفافیت میں اضافہ اور غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئیں وقف املاک کو دوبارہ حاصل کرنے سے متعلق قانونی طریقہئ کار سمیت اہم اصلاحات کرنا ہے۔
JPC مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے سرکاری افسران، قانونی ماہرین، وقف بورڈ کے ممبران اور برادری کے نمائندوں کے ساتھ معلومات حاصل کرنے کیلئے سلسلے وار میٹنگیں کررہی ہے۔