لوک سبھا نے 2024-25 کیلئے ضمنی مطالبات زر کی پہلی قسط کو منظوری دی ہے۔ سرکار نے 87 ہزار 762 کروڑ روپئے سے زیادہ کے مجموعی اضافی خرچ کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری مانگی تھی۔ اِن میں سے 44 ہزار 142 کروڑ روپئے قرض، ادائیگی اور شرح سود کی ادائیگیوں کیلئے ہے۔ ایوان نے اخراجات سے متعلق بل کو بھی منظوری دی ہے۔بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور مجموعی گھریلو پیداوار میں پچھلے تین سالوں میں اوسطاً آٹھ اعشاریہ تین فیصد کی ترقی ہوئی ہے۔
Site Admin | December 17, 2024 9:29 PM