لوک سبھا نے آج آفات کے بندوبست سے متعلق ترمیمی بل 2024 کو منظوری دے دی۔ بل کے تحت قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ایکٹ 2005 میں ترمیم کی گئی ہے اور اِس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق بندوبست کی قومی اتھارٹی NDMA اور قدرتی آفات سے متعلق بندوبست کی ریاستی اتھارٹیز SDMA کے موثر کام کاج کو مستحکم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ یہ بل NDMA اور SDMA کو اختیار دیتا ہے کہ قومی ایگزیکٹیو کمیٹی اور ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے بجائے وہ قومی سطح پر اور ریاستی سطح پر قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق منصوبہ تیار کرے۔ اِس بل کی رو سے ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ ریاستی راجدھانیوں اور شہروں کیلئے قدرتی آفات سے متعلق میونسپل کارپوریشن سمیت ایک علیحدہ شہری اتھارٹی کی بھی تشکیل کرسکتے ہیں۔
Site Admin | December 12, 2024 9:43 PM