لوک سبھا نے آج زبانی ووٹ سے ریلوے ترمیمی بل 2024 کو پاس کردیا ہے۔ یہ بل 1989 کے ریلوے ایکٹ میں ترمیم کرتا ہے۔ اس کا مقصد ریلوے بورڈ کے اختیارات کو بڑھانا اور بورڈ کی آزادی اور کام کاج کو بہتر کرنا ہے۔ اس بل کے ذریعے 1905 کے بھارتی ریلوے بورڈ ایکٹ کی تمام شقوں کو 1989 کے ریلوے ایکٹ میں شامل کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ بل قانونی ڈھانچے کو آسان بنانے کیلئے لایا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں تین لاکھ 10 ہزار سے زیادہ نئے بیت الخلاء بنائے گئے ہیں، جن سے صفائی ستھرائی بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے متوسط اور غریب طبقوں کے سفر کو محفوظ، آرام دہ اور مناسب قیمت پر دستیاب بنانے کیلئے وندے بھارت، Amrut بھارت اور نمو بھارت جیسی کئی نئی ٹرینیں شروع کی گئی ہیں۔ x