August 2, 2024 9:32 AM

printer

لوک سبھا نے تعلیم کی وزارت کے مطالباتِ زر کو منظوری دی

لوک سبھا نے تعلیم کی وزارت کے مطالباتِ زر کو منظوری دے دی ہے۔ تعلیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے بتایاکہ گزشتہ برسوں میں تعلیم کی مَد میں بجٹ میں مختص رقومات میں اضافہ کیا گیا ہے اور معیاری تعلیم فراہم کرکے ہی بھارت 2047 تک 30 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا نشانہ حاصل کرسکتا ہے۔ جناب پردھان ایوان میں تعلیم کی وزارت کے مطالباتِ زر پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔

وزیر موصوف نے بتایاکہ سال 2013-14 میں تعلیم پر چار لاکھ 30 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جارہے تھے، جبکہ آج یہ بڑھ کر 9 لاکھ 19 ہزار کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ 2013-14 کے بعد سے اعلیٰ تعلیم کیلئے بجٹ رقومات میں 78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں