ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 9:24 PM

printer

لوک سبھا نے بینکنگ قوانین سے متعلق ترمیمی بل جبکہ راجیہ سبھا نے تیل کے میدان کے انضباطی اور فروغ سے متعلق ترمیمی بل کو منظوری دے دی ہے

لوک سبھا نے بینکنگ قوانین ترمیمی بل 2024 کو پاس کردیا ہے۔ اِس بل سے ریزرو بینک آف انڈیا کے 1934 کے قانون، بینک کو منضبط کرنے سے متعلق 1949 کے قانون، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے 1955 کے قانون اور بینکنگ کمپنیوں کی تحویل اور اَنڈر ٹیکنگ کے ٹرانسفر کے 1980 کے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ بل میں ہر ایک بینک اکاؤنٹ میں Nominee کی تعداد موجودہ ایک سے بڑھا کر چار کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ بل میں ڈائریکٹر شپس کیلئے ٹھوس شرح کو پھر سے واضح کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو پانچ لاکھ روپئے کی موجودہ حد کے بدلے دو کروڑ روپئے تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں