لوک سبھا نے Immigration اور Foreigners بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ اس بل کا مقصد Immigration قوانین کو جدید بنانا ہے اور اس کے تحت مرکزی سرکار کو پاسپورٹ، سفری دستاویزات، ویزا اور رجسٹریشن سے متعلق بعض اختیارات دئیے گئے ہیں۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ بل قومی سلامتی کو مستحکم کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور اس سے بھارتی یونیورسٹیوں کے عالمی معیار اور تحقیق و ترقی کے لئے بنیاد تیار کئے جانے اور مینو فیکچرنگ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ایک جغرافیائی ثقافتی ملک ہے نہ کہ جغرافیائی سیاسی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے ترکِ وطن کرنے والوں کا خیرمقدم اور تحفظ کرتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں حملوں کے سبب بہت سے پرشین رفیوجیز جو ترک وطن کرکے بھارت آئے وہ محفوظ ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے چھوٹی اقلیتوں کے لئے پناہ گاہ رہا ہے اور انھیں یہاں عزت و وقار کے ساتھ جینے کا موقع ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے یہودیوں نے بھارت میں پناہ چاہی اور انھیں تحفظ ملا۔
جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت حکومت نے ہمسایہ ملکوں سے آنے والی برادریوں کو پناہ فراہم کی ہے۔
انھوں نے کہا شہریت ترمیمی ایکٹ کے تحت چھ ستائی گئیں برادریاں اب بھارت میں محفوظ طریقہ سے زندگی گزار رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جو لوگ ملک کی معیشت اور ترقی میں تعاون دینے کے لئے بھارت آتے ہیں، ان کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو پناہ حاصل کرنے کے لئے نہیں، بلکہ خود غرضانہ مقاصد کے لئے بھارت آتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ چاہے روہنگیا ہوں یا بنگلہ دیشی، اگر وہ امن میں خلل ڈالنے کے لئے آرہے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔X