August 9, 2024 9:41 PM

printer

لوک سبھا نے آج بھارتیہ Vayuyan Vidheyak 2024 کو منظوری دے دی

لوک سبھا نے آج بھارتیہ Vayuyan Vidheyak 2024 کو منظوری دے دی۔ یہ بل مرکزی حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ہوائی جہاز کے کام کاج کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے کسی بھی قسم کے ہوائی جہاز یا طیارے کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، رکھ رکھاؤ، تحویل، استعمال، کام کاج، فروخت، برآمد یا درآمد کو منضبط کرنے کیلئے قواعد و ضوابط وضع کرے۔ اس بل کا مقصد حکومت کو کسی بھی فضائی حادثے یا واقعے کی تحقیقات کے لیے قوانین بنانے کا اختیار بھی فراہم کرنا ہے۔
بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر Kinjarapu رام موہن نائیڈو نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے تحت گزشتہ دس برس میں شہری ہوابازی کے شعبے نے ناقابل تصور ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مسافروں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے اور بھارت اس وقت دنیا کی تیسری سب سے بڑی ہوا بازی معیشت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں