August 9, 2024 9:43 PM

printer

لوک سبھا نے آج ایک تحریک کو منظوری دی ہے جس میں وقف ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لینے کیلئے دونوں ایوانوں کی ایک مشترکہ کمیٹی کے ایک حصے کے طور پر 21 ممبران کے نام شامل ہیں

لوک سبھا نے آج ایک تحریک کو منظوری دی ہے جس میں وقف ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لینے کیلئے دونوں ایوانوں کی ایک مشترکہ کمیٹی کے ایک حصے کے طور پر 21 ممبران کے نام شامل ہیں۔ اِس میں دوسرے ممبروں کے علاوہ جگدمبیکاپال، نشی کانت دوبے، تیجسوی سوریا، دلیپ Saikia، گوروگگوئی، عمران مسعود، محمد جاوید، کلیان بنرجی اور اسدالدین اویسی شامل ہیں۔ کمیٹی میں راجیہ سبھا کے بھی 10 ممبر شامل ہیں۔
ایوانِ زیریں میں تحریک پیش کرتے ہوئے پارلیمانی اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کمیٹی اگلے اجلاس کے پہلے ہفتے کے آخری دن تک اپنی رپورٹ لوک سبھا میں پیش کرے گی۔ راجیہ سبھا نے بھی دس ممبران کو شامل کرنے کے سلسلے میں اسی طرح کی ایک تحریک منظور کی ہے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اہم ممبروں میں برج لال، سنجے سنگھ، رادھا موہن داس اگروال اور وی وجے سائی ریڈی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں