ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 5, 2025 10:19 AM | LS PM Motion of Thanks

printer

لوک سبھا نے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے، صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کو منظوری دے دی ہے۔

لوک سبھا نے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے، صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کو منظوری دے دی ہے۔ یہ تحریک کَل صوتی ووٹ سے منظور کی گئی۔ اِس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تحریک کا جواب دیا۔

وزیر اعظم نے شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے آئین میں دی گئی اقدار کو مستحکم کرنے کے، اپنی حکومت کے پختہ عزم کو اُجاگر کیا۔ صدر جمہوریہ کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں آئین کے 75 سال مکمل ہونے کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ آئین کی دفعات کے علاوہ اُس کی روح بھی تروتازہ ہے اور ہم اِس کے پابند ہیں۔

 S/B PM Modi

وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت نے غریبوں کی بھلائی کے لیے بہت سے اقدام کیے ہیں جس کے نتیجے میں 25 کروڑ لوگ غریبی کی سطح سے اوپر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اُن کی حکومت کے عزم، خود کو وقف کر دینے اور محنت کے سبب ممکن ہوا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں