ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 9:30 PM

printer

لوک سبھا میں آج بھارت کے آئین کے شاندار 75 برس کے سفر پر خصوصی بحث جاری رہی

لوک سبھا میں آج بھارت کے آئین کے شاندار 75 برس کے سفر پر خصوصی بحث جاری رہی۔ بحث کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے آئین کی تشکیل میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی خدمات کیلئے اُن کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئینی جذبے کے ساتھ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواش اور سب کا پریاس کے منتر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک نے آزادی کے بعد ہر ایک کے حقوق کیلئے مساوی حقوق کو یقینی بنایا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے خلاف کوئی امتیاز نہیں پایا جاتا اور بھارت میں اقلیتیں قانونی تحفظ حاصل کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں 6 اقلیتی فرقوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اسکیموں پر عمل کیا گیا ہے۔انھوں نے اشارہ کیا کہ لوگوں کو خیال رکھنا چاہئے کہ وہ بھارت کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں کیونکہ اِس سے ملک کی عالمی شبیہ پر اثر پڑتا ہے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے DMK کے اے راجا نے جمہوریت، قانون کی بالادستی، سیکولرزم اور مساوات کا معاملہ اٹھایا۔ TDP کے Lavu Sri Krishna Dvarayalu نے کہا کہ بی آر امبیڈکر کے ساتھ 389 ممبران تھے جنھیں بھارت کے آئین کی تشکیل کیلئے شامل کیا گیا تھا۔BJP کے ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے DMK اور کانگریس پر اِس بات کا الزام لگاکر اُن کی نکتہ چینی کی کہ Kachchatheevu نام کے جزیرے کو آئین میں پیش کئے گئے طریقہ کار پر عمل کئے بغیر 1974 میں اِن پارٹیوں نے اِسے سری لنکا کو سونپ دیا۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بے روزگاری، اگنی ویر اسکیم، قربت پر مبنی سرمایہ داری اور کسانوں اور خواتین کے خلاف مبینہ زیادتیوں کے معاملات اٹھائے۔ انھوں نے BJP پر آئین کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ 
راہل گاندھی کے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے BJP کے ممبر پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تشکیل کردہ آئین کے بارے میں جناب گاندھی کی تفہیم پر سوالات اٹھائے جس آئین نے حاشیے پر رہ رہے افراد کو بھی حقوق دیئے ہیں۔ انھوں نے یہ کہہ کر کانگریس کی نکتہ چینی کی کہ وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی ہی تھی جنھوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔
جناب ٹھاکر نے کانگریس پارٹی پر اپنی حکمرانی کے دوران جمہوریت کو کمزور کرنے اور سکھوں کے خلاف تشدد کا الزام بھی عائد کیا۔ بحث جاری ہے۔BJP کے رکن پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج اپوزیشن کے رہنما اور کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کو بھارتی آئین کے شاندار 75 برس کے موقع پر بحث کے دوران اُن کی رائے زنی پر ان پر تنقید کی۔ پارلیمنٹ سے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ جو کتاب جناب گاندھی کے پاس ہے اور جسے وہ آئین کہتے ہیں، اُس میں اُن کے کنبے اور پارٹی کے بارے میں سچائی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں