ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 22, 2024 9:37 PM

printer

لوک سبھا میں آئندہ اولمپک کھیلوں کے لیے بھارت کی تیاریوں پر بحث ہوئی

لوک سبھا نے آنے والے اولمپک کھیلوں کے لیے بھارت کی تیاریوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ ایوان میں بحث کی شروعات کرتے ہوئے BJP کے ڈاکٹر سنجے جیسوال نے کہا کہ NDA سرکار کے تحت بجٹ میں اضافہ کر کے، اب 3 ہزار 997 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جو 2014 میں ایک ہزار 219 کروڑ روپے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے پیرس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے 16 زمروں میں کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 470 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مردوں کی ہاکی ٹیم کی تیاری پر تقریباً 42 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے دپیندر ہُڈا نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی شناخت، اُن کی مدد کرنے اور اُن کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ایک پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ AITC کے کیرتی آزاد نے سرکار سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ اُس نے بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کوچز کے خالی عہدوں کا معاملہ بھی اُٹھایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں