ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 3:32 PM

printer

لوک سبھا میں، بھارت کے آئین کے پچہتر سال کے شاندار سفر پر خصوصی مباحثہ آج دوبارہ شروع ہوا۔ وزیر اعظم آج شام مباحثے کا جواب دیں گے۔

آج لوک سبھا میں، بھارت کے آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر خصوصی مباحثہ دوبارہ شروع ہوا۔ بحث کے دوران بولتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے آئین کی تشکیل میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے تعاون کی ستائش کی۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئینی روح کے مطابق ”سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وِشواس اور سب کا پریاس“ کے منتر کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے آزادی کے بعد سب کیلئے مساوی حقوق کو یقینی بنایا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے اور بھارت میں اقلیتوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی چھ اقلیتی برادریوں کیلئے متعدد فلاحی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے اِس بات کی نشاندہی کی کہ لوگوں کو بھارت کے متعلق بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیئے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر شبیہہ متاثر ہوتی ہے۔ وزیر اعظم آج شام لوک سبھا میں، بھارت کے آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر خصوصی مباحثے کا جواب دیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں