June 14, 2024 9:32 AM

printer

لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب 26 تاریخ کو

لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب جون کی 26 تاریخ کو ہوگا۔ اٹھارہویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس اس ماہ کی 24 تاریخ سے شروع ہورہا ہے۔ اس اجلاس کے دوران نومنتخبہ ارکان کو حلف دلایا جائے گا۔اس اجلاس میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے مشترکہ خطاب ہوگا اور ان کے خطاب پر بحث بھی ہوگی۔ راجیہ سبھا کے اجلاس کا آغاز اس ماہ کی 27 تاریخ سے ہوگا۔پارلیمنٹ کا اجلاس آئندہ ماہ کی 3تاریخ کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں