ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 25, 2024 10:09 PM

printer

لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب، اتفاق رائے کے ساتھ بلامخالفت کیا جانا چاہیے:کرن رجیجو

پارلیمانی امور کے وزیر کرین ریجیجو نے آج زور دے کر کہا ہے کہ لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب، اتفاق رائے کے ساتھ بلامخالفت کیا جانا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریجیجو نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک، اسپیکر کے عہدے کے لیے کوئی انتخاب منعقد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوک سبھا اسپیکر کے سلسلے میں، اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے ایوان میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن نے البتہ، کچھ شرطیں رکھی ہیں اور نائب اسپیکر کے عہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

جناب ریجیجو نے کہا کہ اتفاق رائے، شرطیہ نہیں ہونا چاہیے اور وہ نائب اسپیکر کو منتخب کرنے کے سلسلے میں علیحدہ کوئی فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔

وزیر موصوف نے اپوزیشن بلاک سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے کوئی انتخاب منعقد نہ کیا جائے کیونکہ اس عہدے کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں