لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ TB کی بیماری اور نشیلے مادّوں کی لت سے نمٹنے کی کامیابی میں، عوام کی بیداری اور شراکت کا اہم رول ہے۔ جناب برلا نے یہ بات سبھی سیاسی پارٹیوں سے قطع نظر، ارکانِ پارلیمنٹ کے ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ یہ میچ آج نئی دلّی میں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں، TB مکت بھارت اور نشہ مکت بھارت مہم کے بارے میں بیداری میں اضافے کے مقصد سے کھیلا گیا۔ جناب برلا نے ارکانِ پارلیمنٹ سے زور دے کر کہا کہ وہ اِس مہم کو ایک عوامی تحریک بنائیں۔
Site Admin | December 15, 2024 9:47 PM